15

ایران اور عراق کا زمینی بارڈر دوبارہ کھول دیا جائے گا

  • News cod : 35379
  • 14 ژوئن 2022 - 14:21
ایران اور عراق کا زمینی بارڈر دوبارہ کھول دیا جائے گا
اگلے ہفتے سے روزانہ 2500 زائرین زیارت کے لیے عراق جا سکیں گے اور یہ تعداد بالترتیب بڑھ کر 15000 نفر ہو جائے گی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ادارۂ حج و زیارت کے سربراہ سید صادق حسینی نے عراق کے وزیر ثقافت و سیاحت سے ملاقات کے بعد کہا: کرونا بیماری کی وجہ سے کچھ عرصہ سے ایران اور عراق کا زمینی بارڈر زائرین کی صحت اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کر دیا گیا تھا جو اب اگلے ہفتے سے دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا: اگلے ہفتے سے روزانہ 2500 زائرین زیارت کے لیے عراق جا سکیں گے اور یہ تعداد بالترتیب بڑھ کر 15000 نفر ہو جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35379