3

ملکی ترقی کے حکومتی دعوے محض اخباری بیانات تک محدود ہیں،علامہ ناظر عباس تقوی

  • News cod : 35648
  • 27 ژوئن 2022 - 19:19
ملکی ترقی کے حکومتی دعوے محض اخباری بیانات تک محدود ہیں،علامہ ناظر عباس تقوی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے حکومتی دعوے محض اخباری بیانات اور جلسوں تک ہی محدود دکھائی دے رہے ہیں سرکاری اداروں کا کوئی پُرسان حال ہیں صحت،توانائی اور تعلیم سمیت بنیادی ضروریات کے تمام شعبے عوام کو سہولیات کی بجائے مشکلات سے دوچار کرنے میں مگن ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے حکومتی دعوے محض اخباری بیانات اور جلسوں تک ہی محدود دکھائی دے رہے ہیں سرکاری اداروں کا کوئی پُرسان حال ہیں صحت،توانائی اور تعلیم سمیت بنیادی ضروریات کے تمام شعبے عوام کو سہولیات کی بجائے مشکلات سے دوچار کرنے میں مگن ہیں ملک کے بیشتر حصوں میں سوئی گیس کی عدم فراہمی،طبی سہولتوں کے فقدان اور تعلیمی اداروں کی حالت زار نے عام عادمی کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے حکومت کا اولین فرض ہے کہ عام آدمی کے معمولات زندگی کو بہتر بنائے جہاں عوام بھوک اور بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشیاں کرنے لگے مائیں بچوں کو زہر دے کر خود بھی ابدی نیند سو جائیں وہاں ترقی کے بلند و بانگ دعوے عوام کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہے کرپٹ حکمران کا واحد ہدف اقتدار کو بچانا ہے انہیں ملک کی عوام سے کوئی غرض نہیں ملکی ترقی کے حکومتی دعوے محض اخباری بیانات تک محدود ہیں حکومت کو اگرذاتی کاموں سے فرصت ملے تو قومی امور پر بھی توجہ دے اسکولوں اور ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے پڑھے لکھے بے روزگار افراد کو باوقار روزگار فراہم کرنابھی ریاست کی ہی ذمہ داری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35648