11

ملک میں مون سون بارشوں سے 77 اموات ہوئیں، وزیر ماحولیات

  • News cod : 35857
  • 06 جولای 2022 - 16:34
ملک میں مون سون بارشوں سے 77 اموات ہوئیں، وزیر ماحولیات
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں سے اب تک 77 اموات ہوچکی ہیں، رواں ہفتے الرٹ جاری کیا تھا، احتیاط کرنی چاہیئے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں پاکستان کا چھٹا نمبر ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں سے اب تک 77 اموات ہوچکی ہیں، رواں ہفتے الرٹ جاری کیا تھا، احتیاط کرنی چاہیئے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں پاکستان کا چھٹا نمبر ہے، اس وقت ملک مون سون اور پری مون سون کی لپیٹ میں ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہا ہے، یہ حادثات ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔ شیری رحمن نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر میں 49، بلوچستان میں 274 اور سندھ میں 262 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، 77 اموات ہونا کوئی چھوٹی بات نہیں، اداروں کی وارننگ کو سنجیدہ لینے سے اموات کم ہوسکتی ہیں، ملک بھر میں اس وقت پری مون سون چل رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ممالک کے گرین ہاؤس گیسز کے اثرات پاکستان میں رونماء ہو رہے ہیں، پاکستان کو جی ڈی پی کے 9.2 فیصد نقصان ہو رہا ہے، ملک میں طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ سیزن میں مون سون اور موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ 37 اموات بلوچستان میں ہوئی ہیں، یہ سب گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہو رہا ہے، ہیٹ ویو کی وجہ سے جنگلات میں آگ کے واقعات بھی بڑھے ہیں، بارشوں سے اس وقت ڈیمز کو تقویت ملی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کو اگر مون سون میں وفاق سے مدد چاہیئے تو رابطہ کرنا ہوگا، سارے صوبوں کو اپنی امداد کا تعین کرنا ہوگا اور وفاقی حکومت سے بات کرنا ہوگی، صوبے اپنی ایڈوائزریز بھی بھیج رہے ہیں، لوگوں کو اس پر متفق ہونا ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35857