18

مختصر تعارف! جامعہ فوز العظیم اور جامعۃ الزہرا طلباء وطالبات

  • News cod : 36035
  • 03 جولای 2022 - 14:26
مختصر تعارف! جامعہ فوز العظیم اور جامعۃ الزہرا طلباء وطالبات
مستقبل میں طالبات کی تحریر وتقریر اور دیگر صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے منفرد پروگراموں کا انعقاد ہمارے اہداف و مقاصد میں شامل ہے۔

بلتستان کے علاقہ شگر میں موجود جامعۂ فوز العظیم اور جامعۃ الزہرا طلباء وطالبات کی تعلیم وتربیت کے دو اہم مرکز ہیں یہ 2009ء میں قیام میں لایا گیا تھا جس میں 2019ء سے طلباء کے قیام وطعام اور عصری تعلیم کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

جامعۂ فوز العظیم وجامعۃ الزہرا شگر کے پرنسپل شیخ فدا حسین عابدی کے مطابق اس جامعہ میں تقریباً 100 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ یہاں کے اساتذہ اور طلباء رمضان المبارک اور محرم الحرام میں تبلیغی وتربیتی فرائض سرانجام دیتے ہیں اور ساتھ ہی طلباء کو وقتاً فوقتاً مطالعاتی وتربیتی سیر وتفریح کے مواقع بھی میسر ہیں۔
شیخ فدا عابدی نے کہا کہ جامعۃ الزہرا شگر بھی ضلع بھر میں طالبات کے لئے ایک مثالی ادارہ ہے۔ جہاں طالبات دینی تعلیم کے ساتھ قریبی سکولز وکالجز میں مروجہ تعلیم بھی حاصل کرتی ہیں اور جامعۂ ہذا کی فارغ التحصیل طالبات مختلف سکولز، مدارس اور علاقوں میں تدریسی وتربیتی امور انجام دے رہی ہیں۔

جامعۃ الزہرا کی بنیاد آج سے آٹھ سال پہلے رکھی گئی تھی اور حال ہی میں یہاں طالبات کے قیام و طعام اور رہائش کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے، جہاں مختلف علاقوں سے طالبات نے داخلہ لیا ہے۔ جامعۂ ہذا میں حوزوی اور اسلامی معارف کے کورسز کو جدید تقاضوں کے مطابق نصاب میں شامل گیا ہے۔

مستقبل میں جامعۃ الزہرا کے اہداف کے حوالے سے شیخ اشرف شگری نے کہا کہ مستقبل میں طالبات کی تحریر وتقریر اور دیگر صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے منفرد پروگراموں کا انعقاد ہمارے اہداف و مقاصد میں شامل ہے۔

جامعہ میں ایک بڑا کانفرنس ہال قیام عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ نماز جماعت کے ساتھ مختلف تربیتی اور تبلیغی پروگرام منعقد کیا جا سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36035