7

حجاج کرام کو لے کر جدہ سے دو پروازیں پاکستان پہنچ گئیں

  • News cod : 36114
  • 14 جولای 2022 - 14:23
حجاج کرام کو لے کر جدہ سے دو پروازیں پاکستان پہنچ گئیں
پی آئی اے کا حج آپریشن 154 پروازوں پر مشتمل ہوگا، جس کے ذریعے 28 ہزار 80 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔ بعد از حج آپریشن 13 اگست تک جاری رہے گا۔

وفاق ٹائمز، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 732 جمعرات کو علی الصبح ایک بجے جدہ سے کراچی اور دوسری پی کے 739 جدہ سے لاہور صبح 2 بجے پہنچیں۔ ترجمان کے مطابق 14 جولائی کو قومی ائرلائن کی 5 پروازیں جدہ سے کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور کے لیے شیڈول ہیں۔
پی آئی اے کا حج آپریشن 154 پروازوں پر مشتمل ہوگا، جس کے ذریعے 28 ہزار 80 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔ بعد از حج آپریشن 13 اگست تک جاری رہے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36114