14

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام ”سلام فرماندہ” ترانے کی تقریب آج منعقد ہوگی

  • News cod : 36409
  • 25 جولای 2022 - 12:11
ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام ”سلام فرماندہ” ترانے کی تقریب آج منعقد ہوگی
امامیہ میڈیا سیل کے مطابق موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے اب یہ پروگرام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بجائے ملتان مارکی میں منعقد ہوگا

وفق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام انقلابی ترانے ”سلام فرماندہ” کی تقریب کے مقام کی تبدیلی کر دی گئی، حالیہ موسمی حالات کے پیش نظر قلعہ کہنہ قاسم باغ پر منعقد ہونے والے اس پروگرام کو نجی فنکشن ہال میں منتقل کیا گیا ہے۔ امامیہ میڈیا سیل کے مطابق موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے اب یہ پروگرام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بجائے ملتان مارکی میں منعقد ہوگا، تقریب میں ضلع بھر کے چھوٹے بچوں کے علاوہ ”سلام فرماندہ” خصوصی کلام پڑھنے والے بلتستان سے تعلق رکھنے والے بچے بھی شریک ہوں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36409