4

ملکی دفاع ہو، سیلاب یا زلزلہ فوج نے ہمیشہ امدادی سرگرمیوں میں اپنا کردار بھرپور انداز سے کیا ، نائب صدر وفاق المدارس

  • News cod : 36940
  • 05 آگوست 2022 - 14:39
ملکی دفاع ہو، سیلاب یا زلزلہ فوج نے ہمیشہ امدادی سرگرمیوں میں اپنا کردار بھرپور انداز سے کیا ، نائب صدر وفاق المدارس
انہوں نے کہاسیلاب متاثرین کے ریلیف کے سلسلے میں فوجی افسروں اور جوانوں کا کام قابل تعریف ہے ۔جنہوں نے موجودہ سیلاب کے باعث مشکلات میں گھری عوام کا احساس کرکے انہیں ریلیف فراہم کرنے کے دوران شہادت کا رتبہ پاکر فوج کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹینٹ جنرل سرفرازعلی سمیت فوجی افسروں اور جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاسیلاب متاثرین کے ریلیف کے سلسلے میں فوجی افسروں اور جوانوں کا کام قابل تعریف ہے ۔جنہوں نے موجودہ سیلاب کے باعث مشکلات میں گھری عوام کا احساس کرکے انہیں ریلیف فراہم کرنے کے دوران شہادت کا رتبہ پاکر فوج کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ ملکی دفاع ہو، سیلاب یا زلزلہ فوج نے ہمیشہ امدادی سرگرمیوں میں اپنا کردار بھرپور انداز سے کیا ہے، جس پر عسکری ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں۔انہوں نے شہداءکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا بھی کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36940