6

ایران امام خامنہ ای کی قیادت میں طاقتور اسلام کا ہراول دستہ باقی رہے گا، سید حسن نصراللہ

  • News cod : 37107
  • 10 آگوست 2022 - 17:08
ایران امام خامنہ ای کی قیادت میں طاقتور اسلام کا ہراول دستہ باقی رہے گا، سید حسن نصراللہ
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے یوم عاشور کی مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ولی امر مسلمین جہان امام خامنہ ای کی قیادت میں طاقتور اسلام کا ہراول دستہ باقی رہے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے آج منگل 9 اگست کے دن یوم عاشور کی مناسبت سے اپنی تقریر میں خطے کے تازہ ترین حالات کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ لبنان ہمیشہ فلسطین کی مجاہد قوم کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ سید حسن نصراللہ نے کہا: “ہم ایک بار پھر سید الشہداء ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام سے تجدید عہد کرتے ہیں اور ان سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ ہم آپ ع کے ساتھ ہیں اور آپ کی آواز پر لبیک کہتے ہیں۔ آپ ع کے جد کے دین (اسلام) کی حفاظت کریں گے، جس کی حفاظت کیلئے آپ ع نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ یا ابا عبداللہ، ہم مرد، خواتین، بوڑھے اور جوان آپ ع سے تجدید عہد کرتے ہیں اور ایک بار پھر اس راستے پر ثابت قدم رہنے کا اعلان کرتے ہیں۔ جس طرح ہم گذشتہ چالیس سال کے دوران اور ہر میدان میں اور ہر چیلنج کے مقابلے میں کہتے آئے ہیں، ایک بار پھر کہتے ہیں: لبیک یا حسین ع”۔

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے نائیجیریا میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: “ہم نائیجیریا کے ان شہریوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جن پر امام حسین علیہ السلام کی عزاداری مناتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔” انہوں نے فلسطین میں غاصب صہیونی رژیم کے خلاف مزاحمت کرنے والے مجاہدین اور شہداء کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں یوم عاشور کے موقع پر ان پر فخر محسوس ہو رہا ہے۔ سید حسن نصراللہ نے مزید کہا: “ہم گذشتہ چالیس برس کی طرح ایک بار پھر اس مقدس مشن کی پابندی کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیتے ہیں کہ فلسطین کی مجاہد قوم کے ساتھ رہیں گے۔ ہم ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہیں گے۔ فلسطین ایک اہم ایشو ہے اور ہم امریکی حکمرانوں یا دیگر آمروں سے مہربانی اور انصاف کی امید نہیں رکھتے۔ ہم عربی ہونے کا دعوی کرنے والوں کو کہتے ہیں کہ آپ لوگوں نے مغربی کنارے، قدس شریف اور غزہ میں زمین پر بہنے والے خون کے بارے میں کیا موقف اختیار کیا ہے؟”

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37107