18

ملک کی خاطر شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں، عارف علوی

  • News cod : 37164
  • 12 آگوست 2022 - 21:55
ملک کی خاطر شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں، عارف علوی
انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کو ہمیشہ اداروں پر تنقید کرنے سے روکا ہے۔ ملک کی خاطر شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں۔ کوشش ہوگی کہ دونوں میں نفرتیں کم ہوں اور جلد انتخابات کے لیے ماحول سازگار بنایا جا سکے۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کا تنازع ملک کے لیے خطرناک ہے۔

وفاق ٹائمز، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو ہمیشہ اداروں پر تنقید کرنے سے روکا ہے۔ ملک کی خاطر شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں۔ گورنر ہاؤس میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ملک کے موجودہ معاشی اور سیاسی حالات کے بارے میں سب کو سوچنا ہوگا۔ سیاستدانوں کو اپنی انا ختم کرکے ایک میز پر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ صدر کا کردار آئینی ہوتا ہے، لیکن میری خواہش ہے کہ ملک کے لیے اپنا کردار ادا کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کو ہمیشہ اداروں پر تنقید کرنے سے روکا ہے۔ ملک کی خاطر شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں۔ کوشش ہوگی کہ دونوں میں نفرتیں کم ہوں اور جلد انتخابات کے لیے ماحول سازگار بنایا جا سکے۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کا تنازع ملک کے لیے خطرناک ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے 85 سمریاں بھجوائی گئیں، سب پر سائن کیے، صرف دو سمریاں واپس کیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کی سمری واپس کی۔ ان دونوں معاملات پر میں نے خود بہت کام کیا تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37164