7

اربعین کے ایام میں روزانہ ایک لاکھ ایرانی زائرین روانہ ہوں گے، ایران

  • News cod : 37313
  • 22 آگوست 2022 - 16:26
اربعین کے ایام میں روزانہ ایک لاکھ ایرانی زائرین روانہ ہوں گے، ایران
مقامات مقدسہ کی زیارات کے پلاننگ مینیجر نے کہا کہ اب تک 17 لاکھ 40 ہزار افراد نے سماح پورٹل میں رجسٹریشن کی ہے جبکہ 3 لاکھ 90 ہزار افراد نے اپنی رجسٹریشن فائنل کرلی ہے۔

وفاق ٹائمز، مقامات مقدسہ کی زیارات کے پلاننگ مینیجر نے کہا کہ اب تک 17 لاکھ 40 ہزار افراد نے سماح پورٹل میں رجسٹریشن کی ہے جبکہ 3 لاکھ 90 ہزار افراد نے اپنی رجسٹریشن فائنل کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تعداد میں سے اب تک 3لاکھ 90 ہزار افراد نے اپنی رجسٹریشن مکمل کرلی ہے اور انشورنس کی رقم بھی جمع کروادی ہے جو 10 ستمبر (13 صفر) کے بعد مختلف دنوں میں عراق روانہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ زائرین کی اکثریت زمینی راستوں اور 6 باڈروں سے عراق روانہ ہوں گے جبکہ ایک مختصر تعداد ہوائی راستے سے جائے گی۔

زائرین کی ویکسینیشن کے حوالے سے حمید رضا محمدی کا کہنا تھا کہ زائرین کے ویکسین کی کم از کم دو ڈوز کا لگوانا لازمی ہے اور اگر دوسری ڈوز کو چھ مہینے ہوئے ہوں تو تیسری ڈوز بھی لگوانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ معمول کی رفت و آمد 6 ستمبر جاری رہے گی اور اس تاریخ کے بعد چونکہ اربعین کے ایام شروع ہوجائیں گے کاروانوں کی روانگی روک دی جائے گی جبکہ اربعین کے زائرین کی روانگی پہلی صفر سے شروع ہوجائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37313