6

عراقی پولیس اور الحشد الشعبی نے اربعین کے لئے سیکورٹی پلان کا اعلان کردیا

  • News cod : 37368
  • 26 آگوست 2022 - 13:58
عراقی پولیس اور الحشد الشعبی نے اربعین کے لئے سیکورٹی پلان کا اعلان کردیا
عراق کی دیوانیہ پولیس کے کمانڈر نے اربعین حسینی کے زائرین کے لئے سیکورٹی پلان کی تفصیلات کا اعلان کیا۔

وفاق ٹائمز- عراق کی دیوانیہ پولیس کے کمانڈر نے اربعین حسینی کے زائرین کے لئے سیکورٹی پلان کی تفصیلات کا اعلان کیا۔

دیوانیہ پولیس کے کمانڈر نے زیارت اربعین کے سیکورٹی پلان کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پلان میں سیکورٹی اداروں کے مختلف شعبے کردار ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق دیوانیہ پولیس کے کمانڈر عبطان محمد المطلک الشبلی نے کہا کہ اربعین سیکورٹی پلان میں ملک بھر سے کربلا جانے والے مختلف راستوں میں موجود موکبوں کی سیکورٹی اور باہر ممالک سے آنے والے زائرین کی حفاظت شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی پلان میں زائرین کی تلاشی، تربیت یافتہ کتوں کا استعمال، خواتین کی تلاشی کے مخصوص کیبن اور کربلا جانے والے راستوں میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امام حسین﴿ع﴾ کے اربعین کا سیکورٹی پلان سیکورٹی اور اینٹیلیجنس اداروں کے مختلف شعبوں کی موجودگی میں جائزہ لیا گیا ہے۔
اس سے پہلے عراقی صوبائی حکام نے بھی اعلان کیا تھا کہ زمینی باڈروں سے عراق میں داخل ہونے والے زائرین کے لئے تمام سہولیات کا انتظام کیا جارہا ہے اور زائرین کے ٹہرنے کی جگہوں پر سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ طبی عملے کو بھی تعینات کیا جارہا ہے۔

جبکہ گزشتہ روز عراقی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اعلان کیا تھا کہ اربعین حسینی کے آغاز سے پہلے پیشگی حفاظتی اور سیکورٹی آپریشنز انجام دیئے جارہے ہیں۔ اعلان کے مطابق ان آپریشنز کا مقصد مختلف علاقوں کی چھابین اور انہیں کلیئر کرنا ہے جبکہ آپریشنز ۲۰ دن سے زائد عرصے تک جاری رہیں گے۔

الحشد الشعبی کے اہلکار نے اعلان کیا کہ یہ آپریشنز بابل کے شمالی، کربلا کے شمالی اور صحرائے نجف کی جانب کربلا کے مغربی علاقوں میں کئے جار رہے ہیں جن کا مقصد ان تمام علاقوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اور سیکورٹی اداروں میں مکمل ہماہنگی پائی جاتی ہے۔ یہ آپریشنز فیڈرل پولیس، الحشد الشعبی کی اینٹلیجنس، قومی سلامتی اور اینٹلیجنس اداروں کی باہمی مشارکت سے انجام دیئے جارہے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37368