13

مولانا طارق جمیل نے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کر دی

  • News cod : 37555
  • 31 آگوست 2022 - 15:13
مولانا طارق جمیل نے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کر دی
ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس وقت سارے سیاسی اختلافات بھلا کر ہم پوری قوم ایک ٹیم کی طرح اس مصیبت میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، معروف اسلامی سکالر اور تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا طارق جمیل نے پوری قوم سے حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کی اپیل کر دی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس وقت سارے سیاسی اختلافات بھلا کر ہم پوری قوم ایک ٹیم کی طرح اس مصیبت میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ میرے نبی(ص) نے فرمایا کہ جو میری امت کی دنیاوی ضروریات کا خیال نہیں رکھتا وہ مجھ میں سے نہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37555