14

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل کا کربلا کے گورنر کے ہمراہ زائرین اربعین کو فراہم کی جانے والی سہولیات و خدمات کا جائزہ لینے کے لئےفیلڈ وزٹ

  • News cod : 37816
  • 10 سپتامبر 2022 - 11:45
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل کا کربلا کے گورنر کے ہمراہ زائرین اربعین کو فراہم کی جانے والی سہولیات و خدمات کا جائزہ لینے کے لئےفیلڈ وزٹ
اس دورے کےدوران سیکیورٹی اور تنظیمی منصوبوں کا جائزہ لینا بھی لیا گیا، جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا عملہ اور سیکیورٹی حکام شریک تھے۔

وفاق ٹائمز، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل جناب مصطفی مرتضیٰ ضیاءالدین نے کربلا کے گورنر جناب ناصف الخطابی کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ہمراہ زائرین اربعین کو فراہم کی جانے والی سہولیات و خدمات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف منصوبوں اور جگہوں کا فیلڈ وزٹ بھی کیا۔

اس دورے میں خدماتی مواکب کے علاوہ حرم مقدس کے خدمتی شعبوں کا دورہ بھی شامل تھا۔

اس دورے کےدوران سیکیورٹی اور تنظیمی منصوبوں کا جائزہ لینا بھی لیا گیا، جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا عملہ اور سیکیورٹی حکام شریک تھے۔

یہ دورہ حرم مطہر کے سیکرٹری جنرل کی طرف ایام اربعین کے دوران روزانہ کی بنیاد پر کئے جانے والے دوروں میں آتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37816