6

جامعۃالمرتضی چکوال میں درس و تدریس کا باقاعدہ آغاز

  • News cod : 37833
  • 10 سپتامبر 2022 - 14:52
جامعۃالمرتضی چکوال میں درس و تدریس کا باقاعدہ آغاز
یاد رہے کہ اس علاقے میں ایک معیاری دینی درسگاہ کے قیام کی ضرورت کو ایک عرصے سے محسوس کیا جا رہا ہے جس کے قیام کو بالآخر شیخ الجامعۃ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کی مساعی جمیلہ اور خصوصی اقدامات نے ممکن بنایا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، دینی و علمی حلقوں کے لئے یہ خبر یقینا باعث طمانیت قلب و نظر ہو گی کہ چکوال میں مراسم عزاداری سید الشہدا علیہ السلام کے مرکزی مقام سر پاک میں دینی درسگاہ جامعۃالمرتضی کے باقاعدہ افتتاح کے بعد جامعۃالکوثر کے فاضل عالم دین جناب مولانا نعیم عباس جعفری کی زیر نگرانی درس و تدریس کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ اس علاقے میں ایک معیاری دینی درسگاہ کے قیام کی ضرورت کو ایک عرصے سے محسوس کیا جا رہا ہے جس کے قیام کو بالآخر شیخ الجامعۃ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کی مساعی جمیلہ اور خصوصی اقدامات نے ممکن بنایا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37833