11

دفتر آیت اللہ العظمیٰ گلپایگانی کی جانب سے علامہ قاضی نیاز نقوی کی وفات پر تعزیتی پیغام

  • News cod : 3787
  • 06 نوامبر 2020 - 0:33
دفتر آیت اللہ العظمیٰ گلپایگانی کی جانب سے علامہ قاضی نیاز نقوی کی وفات پر تعزیتی پیغام
حوزہ ٹائمز|دفتر مرجع تقلید شیعیان جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ گلپایگانی کی جانب سے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر ، حجت الاسلام والسلمین قاضی سید نیاز نقوی کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، دفتر مرجع تقلید شیعیان جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ گلپایگانی کی جانب سے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر ، حجت الاسلام والسلمین قاضی سید نیاز نقوی کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے:
إنا لله و انا إلیه راجعون

جناب مستطاب ملاذ الانام حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حاج سید حافظ ریاض حسین نجفی دامت برکاتہ

السلام علیکم و رحمه الله و برکاته

عالم جلیل القدر حجت الاسلام آقائے حاج سید نیاز حسین نقوی رحمه الله علیه کی وفات کی خبر سن کر بہت ہی افسوس اور دکھ ہوا ۔

میں اس عظیم مصیبت کے موقع پر آپکی خدمت میں اور مرحوم کے لواحقین،پاکستانی برادران و خواہران ایمانی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے خداوند متعال سے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتا ہوں ۔

۱۷ ربیع الاول ۱۴۴۲ قم
دفتر آیت الله العظمی صافی گلپایگانی مدظله العالی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3787