حوزہ ٹائمز کی رپورٹ ریاست اوریگن کے شہر پورٹلینڈ میں ٹرمپ کے مخالفین اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپ ہوئی اور امریکی پرچم نذر آتش کیا گیا۔اس کے بعد نیویارک کی پولیس نے مظاہرین کے خلاف کاروائی کی جو بدھ کی رات تمام ووٹوں کی گنتی دوبارہ کئے جانے کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے تھے۔نیویارک میں نو مقامات پر اجتماع کرنے والے مظاہرین نے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرانے کا مطالبہ کیا۔
امریکی مظاہرین نے ٹرمپ اور نسل پرستی کے خلاف نعرے لگائے اور سیاہ فام شہریوں کی زندگی کے حق نامی تحریک کے مطالبات پورے کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔اسی قسم کے احتجاجات اور مطالبات امریکہ کی مختلف دیگر ریاستوں منجملہ فیلاڈیلفیا اور پینسلوانیا میں بھی کئے گئے ۔












