4

کسانوں کا مہنگی بجلی و کھاد کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا

  • News cod : 38141
  • 29 سپتامبر 2022 - 11:11
کسانوں کا مہنگی بجلی و کھاد کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا
اسلام آباد میں کسانوں کا سونامی !کسانوں نے کنٹینر ہٹا کر اسلام آباد میں داخل ہو گئے.

وفاق ٹائمز، کسان اتحاد کی جانب سے مہنگی بجلی و کھاد کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، مظاہرین تمام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد میں داخل ہو گئے اور دھرنا دے دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ڈی چوک کی طرف جائیں گے۔ کسان اتحاد کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ کسان اتحاد ریلی جی ٹی روڈ کے راستے اسلام آباد داخل ہوگئی۔

اسلام آباد میں کسانوں کا سونامی !کسانوں نے کنٹینر ہٹا کر اسلام آباد میں داخل ہو گئے.
کسانوں کے مطالبات جب تک پورے نہیں کیے جاتے کسان دھرنا دے گے، کسان اتحاد۔ ہمارا لفافہ میڈیا یہ کیوں نہیں دکھا رہا؟

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38141