15

علامہ افضل حیدری کا ارشد شریف کے بیرون ملک اچانک انتقال پر اظہار افسوس

  • News cod : 39031
  • 25 اکتبر 2022 - 10:56
علامہ افضل حیدری کا ارشد شریف کے بیرون ملک اچانک انتقال پر اظہار افسوس
ایک بیان میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے اینکرپرسن ارشد شریف کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ صحافتی حلقوں سے بھی اظہار تعزیت کیا اور ارشد شریف کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

فاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کے بیرون ملک اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ نے کہا کہ ارشد شریف ایک منجھی ہوئی صحافتی شخصیت تھے، ارشد شریف کی صحافتی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

علامہ افضل حیدری نے ارشد شریف کے اہلخانہ کے ساتھ ساتھ صحافتی حلقوں سے بھی اظہار تعزیت کیا اور ارشد شریف کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39031