7

مفکر پاکستان نے منتشر قوم کو خودی کا درس دیا، علامہ سید مرید نقوی

  • News cod : 39834
  • 09 نوامبر 2022 - 10:14
مفکر پاکستان نے منتشر قوم کو خودی کا درس دیا، علامہ سید مرید نقوی
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے تحریک آزادی جیسے جذبے کی ضرورت ہے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، علامہ محمد اقبال ؒ کے یوم پیدائش پر جاری بیان میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہاکہ حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اس خطے کے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کیلئے الگ وطن کا تصور پیش کیا ۔ برصغیر کے مسلمانوں کو علامہ اقبال اور قائداعظم کی قیادت میسر نہ ہوتی تو پاکستان کبھی نہ بنتا ۔ مفکر پاکستان نے منتشر قوم کو خودی کا درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے تحریک آزادی جیسے جذبے کی ضرورت ہے ۔

جامعۃ المنتظر لاہور کے منتظم اعلیٰ نے کہاکہ دنیا بھر میں جہاں جہاں فارسی پڑھائی جاتی ہے وہاں علامہ اقبال کے کلام کو بھی پڑھایا جاتا ہے وہ صرف شاعر مشرق ہی نہیں بلکہ عالمی سطح کی شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی خودی کی شاعری سے مسلمانوں کو بیدار کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39834