15

وفاقی حکومت کا سودی نظام کے خلاف اپیل واپس لینے کا فیصلہ خوش آئند،علامہ محمد افضل حیدری

  • News cod : 39851
  • 10 نوامبر 2022 - 18:19
وفاقی حکومت کا سودی نظام کے خلاف اپیل واپس لینے کا فیصلہ خوش آئند،علامہ محمد افضل حیدری
 سودی نظام ، معیشت کی تباہی کا باعث ہے،اسلامی نظام بینکاری سے اطاعت قرآن ہوگی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے حکومت کی طرف سے وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں واپس لینے کے اقدام کو سراہا ہے۔انہو ںنے کہا سودی نظام اللہ اور رسول کے خلاف جنگ کے مترادف ہے۔ اسلامی نظام بینکاری سے اللہ اور اس کے رسول سے جنگ ختم ہوگی اور اطاعت قرآن شروع ہوجائے گی۔ یہ قوم کے لئے خوشخبری کے مترادف ہے۔اسلامی نظام بینکاری کے نفاذ کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سودی نظام ، معیشت کی تباہی کا باعث ہے ۔اسلامی بینکاری سے شراکت داری کا نظام قائم ہوگا ، جس میں نفع و نقصان کی بنیاد پر نظام معیشت چلے گا۔ سود کے نام پر جوحرام کھلایا جا رہا تھا، اس سے عوام بچیں گے اور حلال کھائیں گے۔اب حکومت اسلامی بینکاری کے نفاذ کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہیں، جس کے لئے وفاق المدارس بھی اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39851