10

سعودی عرب میں شیعوں خلاف کاروائی جاری/معروف عالم دین گرفتار

  • News cod : 39870
  • 11 نوامبر 2022 - 14:06
سعودی عرب میں شیعوں خلاف کاروائی جاری/معروف عالم دین گرفتار
سعودی حکومت نے ایک بار پھر شیعہ عالم شیخ محمد العباد کو گرفتار کرلیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکومت نے ایک بار پھر شیعہ عالم شیخ محمد العباد کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق، شیخ العباد کو سعودی فورسز نے اس وقت گرفتار کیا ہے جبکہ وہ سات ماہ پہلے ہی سعودی جیل سے رہا ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ شیخ محمد العباد سعودی عرب کے صوبۂ الاحساء کے شہر العمران کے معروف شیعہ عالم دین ہیں، جنہیں سعودی فورسز نے 16 ستمبر 2019ء کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیخ العباد کی گرفتاری کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے انہیں ڈھائی سال قید کی سزا سنائی تھی اور یہ سزا کاٹنے کے بعد گذشتہ مارچ میں آزاد ہوئے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39870