4

سیلاب زدگان کی بحالی پوری قوم کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 39880
  • 11 نوامبر 2022 - 18:34
سیلاب زدگان کی بحالی پوری قوم کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے، علامہ شبیر میثمی
بحثیت مسلمان ہم سب پر یہ شرعی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ متاثرین کی مشکلات کے ازالے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ علامہ ساجد نقوی کی سرپرستی و زہرا اکیڈمی کے زیر اہتمام اندرون سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگر میوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے، سیلاب زدگان کی بحالی پوری قوم کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ کراچی میں میڈیا سیل کے ذمہ داران سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان و زہرا اکیڈمی بلاتفریق متاثرین کی مدد کے لئے اپنے تمام تر وسائل کا بھرپور استعمال کررہی ہے، شیعہ علماء کونسل کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں مرکزی و صوبائی عہدیداروں کی سربراہی میں سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں۔
علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا کہ سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت سو سے زائد مقامات پر رضاکار امدادی کاموں میں شب و روز مصروف ہیں، متاثرہ خاندانوں کا درد پوری قوم کا درد ہے، بحثیت مسلمان ہم سب پر یہ شرعی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ متاثرین کی مشکلات کے ازالے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، لاکھوں بے گھر خاندانوں کی بحالی کوئی آسان عمل نہیں، مشکل کی یہ گھڑی فوری اور غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کر رہی ہے، الحمد اللہ ملت جعفریہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ علامہ ساجد نقوی جیسی عظیم الشان قیادت نے ہمیشہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی امت مسلمہ کی رہنمائی کی ہے اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے ہنگام میں بھی امت کو اتحاد و یگانت سے امدادی کاروائیوں کو انجام دینے کا عملی درس دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39880