22

قم، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری

  • News cod : 39885
  • 12 نوامبر 2022 - 8:22
قم، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری
صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے اپنی کابینہ کے اسمائے گرامی مجلس میں رائے اعتماد لینے کیلئے پیش کیے۔ مجلس کیطرف سے رائے اعتماد لینے کے بعد آج رات ایک پر وقار تقریب میں سپریم کونسل کے رکن حجۃ الاسلام والمسلمین یوسف عابدی نے کابینہ کے مختلف شعبہ جات کے مسئولین سے حلف لیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدس میں طلاب بلتستان کے درمیان پرجوش انداز میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات منعقد کیے گئے، جس کے نتیجے میں بھاری اکثریت سے آئندہ دو سال کے لیے جناب حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان منتخب ہوئے۔ صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے اپنی کابینہ کے اسمائے گرامی مجلس میں رائے اعتماد لینے کے لیے پیش کیے۔ مجلس کی طرف سے رائے اعتماد لینے کے بعد آج رات ایک پر وقار تقریب میں سپریم کونسل کے رکن حجۃ الاسلام والمسلمین یوسف عابدی نے کابینہ کے مختلف شعبہ جات کے مسئولین سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق، حجۃ السلام حسن عابدی نائب صدر، حجۃ السلام موسیٰ عرفانی جنرل سیکرٹری، حجۃ السلام محمد علی ممتاز مسئول شعبہ مبلغین، حجۃ الاسلام سجاد شاکری مسئول شعبہ تحقیق و ریسرچ، حجۃ الاسلام محمد جعفر صادقی مسئول امور مالی، حجۃ الاسلام مہدی کربلائی مسئول فرہنگی، مسئول شعبہ میڈیا حجۃ الاسلام محمد ابراہیم صابری، حجۃ الاسلام عابد وزیری مسئول امور فرزندان، حجۃ الاسلام عارف حافظی مسئول شعبہ تعلیم، حجۃ الاسلام احمد صادقی مسئول ارتباطات، حجۃ الاسلام شبیر کریمی مسئول دارالقرآن اور حجۃ الاسلام محمد صادق زاہدی نے رئیس دفتری امور کی حیثیت سے حلف لیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39885