8

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےمتولی شرعی سید احمد الصافی کا العمید یونیورسٹی کا دورہ

  • News cod : 39914
  • 13 نوامبر 2022 - 13:41
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےمتولی شرعی سید احمد الصافی کا العمید یونیورسٹی کا دورہ
انہوں نے روضہ مبارک کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے اعلیٰ عہدیداران کو بھی تاکید کہ وہ عراق میں سائنسی و تحقیقی عمل کی حمایت اور معیاری سائنسی و علمی پیشرفت میں اضافہ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔

وفاق ٹائمز، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےمتولی شرعی سید احمد الصافی نے ہفتے کے روز العمید یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر معیّد عمران الغزالی، اکیڈمک اور ایڈمنسٹریٹو سٹاف سے ملاقات کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےمتولی شرعی سید احمد الصافی نے یونیورسٹی اور اس سے منسلک کالجز کے علمی، سائنسی و تحقیقی ضروریات و مسائل پر بھی گفتگو کی اور یونیورسٹی کے پروفیسرز اور محققین کی سائنسی تحقیق میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے روضہ مبارک کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے اعلیٰ عہدیداران کو بھی تاکید کہ وہ عراق میں سائنسی و تحقیقی عمل کی حمایت اور معیاری سائنسی و علمی پیشرفت میں اضافہ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39914