7

ترکیہ میں ہونے والے دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار

  • News cod : 39950
  • 14 نوامبر 2022 - 9:08
ترکیہ میں ہونے والے دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار
ترک وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے استنبول کے استقلال ایونیو پر بم نصب کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے ملزم نے استنبول کے مصروف ترین علاقے استقلال اسٹریٹ پر بم نصب کیا تھا۔

وفاق ٹائمز، استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوئے تھے دھماکےکے وقت سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ترک وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے استنبول کے استقلال ایونیو پر بم نصب کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے ملزم نے استنبول کے مصروف ترین علاقے استقلال اسٹریٹ پر بم نصب کیا تھا۔

دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور دھماکے کے بعد افراتفری پھیل گئی جس سے کچلے جانے کے باعث بھی لوگوں کی بڑی تعداد زخمی ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردگان نے واردات کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ اس حملے میں ایک خاتون کا کردارہے۔
ترکیہ کے وزیر انصاف بیکر بوزداگ نے بھی مقامی میڈیا کو بتایا تھا کہ خاتون کو استقلال ایونیو کے ایک بینچ پر 40 منٹ سے زیادہ بیٹھتے ہوئے دیکھا گیا اور جیسے ہی عورت اُٹھ کر وہاں سے گئی تو دھماکہ ہوا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39950