8

اب وقت آگیا ہے کہ دشمن کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے، جماعت اسلامی

  • News cod : 4039
  • 14 نوامبر 2020 - 21:56
اب وقت آگیا ہے کہ دشمن کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے، جماعت اسلامی
حوزہ ٹائمز|میر جماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب راو محمد ظفر، سیکرٹری جنرل صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ دفترخارجہ کی جانب سے ہندوستان کی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا درست اقدام ہے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب راو محمد ظفر، سیکرٹری جنرل صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ دفترخارجہ کی جانب سے ہندوستان کی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا درست اقدام ہے، ثبوت عالمی دنیا کے سامنے بھی پیش کئے جائیں، کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مودی سرکار اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے ے لیے کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ نہتے اور معصوم شہریوں پر ہندوستانی فوج کی بھاری گولہ باری کھلم کھلا دہشت گردی ہے۔ ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت ایک فاشسٹ ریاست ہے جو آر ایس ایس کے ایجنڈے کی تکمیل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لیں، مودی حکومت کی انتہاپسندانہ سوچ کے باعث کوئی بھی ہمسایہ ملک اس کی شرانگیزی سے محفوظ نہیں ہے، اسلحے کی دوڑ میں شامل بھارت، خطے میں طاقت کا عدم توازن قائم کرکے دیگر ہمسایہ ممالک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دشمن کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے۔ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے۔ 467 روز گزر چکے ہیں، وادی میں فوجی محاصرہ قائم کیے ہوئے مگر دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جس انداز میں کشمیری قوم نے بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کا مقابلہ کیا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ کشمیریوں کی تیسری نسل نے جدوجہد آزادی کشمیر کی تحریک کو اپنے لہو سے زندہ رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 370کے خاتمے کے بعد یونین ٹیریٹریز کا نظام قائم کرکے بھارت کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے۔ واضح ہوگیا ہے کہ ہندوستان کی حکومت جموں و کشمیر کو اسرائیل کی طرز پر غزہ کی پٹی میں تبدیل کرنا چاہتی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری قوم کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت نے 1947ء سے کشمیریوں کے حقوق کو سلب کر رکھا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4039