7

مفتی رفیع عثمانی کا علوم دینیہ کی ترویج میں کردار قابل تحسین ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی

  • News cod : 40412
  • 24 نوامبر 2022 - 21:19
مفتی رفیع عثمانی کا علوم دینیہ کی ترویج میں کردار قابل تحسین ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی
فرقہ واریت کے سدباب کیلئے مرحوم محمد رفیع عثمانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سینیر نایب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے دارالعلوم کراچی کے مہتمم مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسے دینی علمی حلقوں کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ مرحوم عالم دین کے بھائی صدر وفاق المدار س العربیہ مولانامفتی محمد تقی عثمانی کے نام تعزیتی خط میں آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ مرحوم رفیع عثمانی کی علوم دینیہ کی ترویج اور طلاب کی تربیت میں کردار قابل تحسین رہا ہے۔ وہ وفاق المدارس الشیعہ کی طرف سے مرحوم کے اہلخانہ، وفاق المدارس العربیہ کے عہدیداران اور دارالعلوم کراچی کے ذمہ داران کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ رئیس وفاق المدارس الشیعہ نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان میں جتنے بھی مشکل حالات رہے ہیں، فرقہ واریت کے سدباب کیلئے مرحوم محمد رفیع عثمانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40412

ٹیگز