5

دین کی مخالفت اور معاشرے میں بگاڑ کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا، علامہ ناظر عباس تقوی

  • News cod : 40762
  • 30 نوامبر 2022 - 20:17
دین کی مخالفت اور معاشرے میں بگاڑ کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا، علامہ ناظر عباس تقوی
اجلاس سے خطاب میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، شرعی قوانین کی خلاف ورزی و معاشرتی برائیوں پر مبنی فلم کی نمائش کسی طور قابل قبول نہیں، مزکورہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کا اہم اجلاس ادارہ نور حق میں منعقد ہوا جس میں اسلامی تحریک کے مرکزی رہنماء اور ملی یکجہتی کونسل کے انتخابی کمیٹی کے رکن علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، دین کی مخالفت اور معاشرے میں بگاڑ کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا، شرعی قوانین کی خلاف ورزی و معاشرتی برائیوں پر مبنی فلم کی نمائش کسی طور قابل قبول نہیں، مزکورہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی و اخلاقی اقدار کے منافی فلم کی سندھ میں اجازت، ٹرانسجینڈر ایکٹ اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں رقص و موسیقی جیسے حکومتی اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس سلسلے میں کونسل کی نشست میں طے کردہ نکات پر عمل درآمد کیا جائیگا، مزید یہ کہ کونسل میں شامل جماعتیں اسلامی و اخلاقی اقدار کے منافی ان اقدامات کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں اور اس سلسلے میں مناسب اقدامات کریں تاکہ معاشرے کو ان سنگین برائیوں سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جاسکے۔

ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے سینئیر نائب صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استکباری قوتوں کی ایماء پر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام مخالف ایجنڈا ہرگز نافض نہیں ہونے دیں گے، اخلاقی برائیوں پر مبنی فلم جوائے لینڈ اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں رقص و موسیقی کے سبجیکٹ کسی طور قابل قبول نہیں۔ قبل ازیں ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کا اجلاس کونسل کے صدر اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ اسد اقبال زیدی، قاضی نورانی، علامہ رضی حیدر زیدی، علی نقوی، مولانا عباس، مولانا عقیل انجم، محمد حسین محنتی سمیت کونسل میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور اسلامی و اخلاقی برائیوں پر مبنی فلم جوائے لینڈ، سندھ کے تعلیمی اداروں میں رقص و موسیقی کے سبجیکٹ اور ٹرانس جینڈر بل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مزید اقدامات اٹھانے کے ارادے کا اظہار کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40762