16

بین الحرمین میں حضرت زینب(س) کے جشن میلاد کی مناسبت سے سالانہ مشاعرہ

  • News cod : 40872
  • 03 دسامبر 2022 - 9:05
بین الحرمین میں حضرت زینب(س) کے جشن میلاد کی مناسبت سے سالانہ مشاعرہ
ما بین الحرمین سیکشن کے سربراہ سید کاظم صالح نے بتایا ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ہمارے سیکشن نے ما بین الحرمین میں حضرت زینب(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا

وفاق ٹائمز، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ما بین الحرمین سیکشن کی طرف سے حضرت زینب(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے سالانہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ ما بین الحرمین سیکشن کے سربراہ سید کاظم صالح نے بتایا ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ہمارے سیکشن نے ما بین الحرمین میں حضرت زینب(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا کہ جس میں مومنین اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس محفل میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے والے نامور شعراء کرام اور مدح خوانوں کو دادِ تحسین پیش کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40872