18

جعفری جوان تعلیمی میدان میں بھرپور کردار ادا کریں، علامہ شبیر میثمی 

  • News cod : 40960
  • 04 دسامبر 2022 - 8:58
جعفری جوان تعلیمی میدان میں بھرپور کردار ادا کریں، علامہ شبیر میثمی 
ضرورت اس امر کی ہے کہ جعفری جوان تعلیمی میدان میں نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں

 وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل و رکن مرکزی مجلس نظارت جے ایس او پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے جے ایس او پاکستان کے دوسرے مرکزی اجلاس عاملہ سےکراچی میں، طلبہ سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جعفری جوان تعلیمی میدان میں نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور ایک مضبوط قوم اور محفوظ مستقبل کی بنیاد فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ملک اور قوم اس وقت تک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے جب تک ان کے نوجوان زیورِتعلیم سے آراستہ نہ ہوں۔ کسی قوم کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے اس کے جوانوں کا تعلیم یافتہ ہونا بھی ضروری ہے۔

 

 

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40960