8

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں جناب زہراء(س) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد

  • News cod : 41176
  • 09 دسامبر 2022 - 14:10
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں جناب زہراء(س) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد
روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیھا) کے یوم شہادت (13جمادی الاول بمطابق دوسری روایت) کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں حرم مطہر کے خدام نے شرکت کی۔

وفاق ٹائمز، روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیھا) کے یوم شہادت (13جمادی الاول بمطابق دوسری روایت) کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں حرم مطہر کے خدام نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تشریفات ہال میں منعقدہ اس مجلس عزاء کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور اس کے بعد شیخ احمد ربیعی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیہا) کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں روایات و آیات کی روشنی میں گفتگو کی اور آپ کے علمی مقام ومرتبہ، دین کے استحکام کے لئے آپ کے عظیم کردار اور قربانیوں، اپ سے کی جانے والی ناانصافی اور آپ پر ڈھائے جانے والے مظالم کا ذکر کیا
مجلس کے اختتام پر مغموم دلوں کے ساتھ حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیھا) کی مظلومانہ شہادت کو یاد کرتے ہوئے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی گئی۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41176