10

سوئیڈن کے شہر میں حجاب کا قانونی دفاع

  • News cod : 41260
  • 11 دسامبر 2022 - 9:13
سوئیڈن کے شہر میں حجاب کا قانونی دفاع
عدالت کے جج اولریک فون اسن نے بیان میں کہا: اسکارف ک حق سے محروم کرنا آزادی کو محدود کرنا ہے اور اس کے لیے قانون کا ہونا ضروری ہے

وفاق ٹائمز، اس سے پہلے مسلمان بچیوں کو اسکارف سے منع کیا گیا تھا جسمیں بارہ سال سے کم عمر بچیوں کو حق نہ تھا کہ وہ اسکارف اوڑھتے۔

سوئیڈن کی خصوصی کمیٹی برائے قانون کے مطابق بچیوں پر اسکارف پابندی کے حوالے سے انکا کوئی ارادہ نہیں۔

اسکوروپ شہر میں ایک ڈیموکریٹ مئیر کی جانب سے اسکول میں مسلم بچیوں کو اسکارف سے منع کیا گیا تھا۔

عدالت نے حکم نامے میں اس پابندی کو ختم کرتے ہویے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے مطابق مذہبی آزادی سوئیڈن کے قانون سے ہم آہنگ ہے اور ایسی پابندی درست نہیں۔

آخری سالوں میں یہاں کے مئیر حجاب بارے تحفظات رکھتے تھے۔

عدالت کے جج اولریک فون اسن نے بیان میں کہا: اسکارف ک حق سے محروم کرنا آزادی کو محدود کرنا ہے اور اس کے لیے قانون کا ہونا ضروری ہے اور ہمارے بنیادی قانون میں ایسا شق نہیں لہذا مئیر کے حکم کو معطل کیا جاتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41260