22

علامہ قاضی نیاز نقوی نے شیعہ جماعتوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا، علامہ علی اصغر سیفی

  • News cod : 4142
  • 19 نوامبر 2020 - 15:43
علامہ قاضی نیاز نقوی نے شیعہ جماعتوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا، علامہ علی اصغر سیفی
حوزہ ٹائمز|حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے قم مقدسہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ مرحوم و مغفور علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی برکات پوری دنیا میں پھیلی ہوئی تھیں۔ قاضی صاحب محسن ملت کے مدارس کو سنبھال رہے تھے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے زیراہتمام علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحومؒ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آن لائن بین الاقوامی تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریفرنس سے نو ممالک کے علمائے کرام نے خطاب فرمایا اور قاضی نیاز حسین نقویؒ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے قم مقدسہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ مرحوم و مغفور علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی برکات پوری دنیا میں پھیلی ہوئی تھیں۔ قاضی صاحب محسن ملت کے مدارس کو سنبھال رہے تھے اور نئے مراکز قائم کر رہے تھے۔ اخلاص سے سارے امور کو سنبھالے ہوئے تھے۔ قم میں دینی ادارے قائم کیے، شیعہ جماعتوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ خوش اخلاق، محبت کرنے والے اور حوصلہ افزائی کرنے والے تھے، ہمیشہ ان کی یاد باقی رہے گی۔ مونا جعفر علی نجم نے انگلینڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعزیت پیش کرتے ہیں، مدارس اور ملت کے لیے ان کا جانا بڑا نقصان ہے۔ جامعۃ المصطفیٰ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے قاضی صاحب مرحوم کو خراج تحسین کا موقع فراہم کیا۔ آپ نے ہمیشہ خلوص سے کام کیا اور اللہ کے راستے پر چلے، وہ پاکستان کے لیے فخر ہیں۔ ان کی اپنی زندگی بہت سادہ تھی، کھانے پینے میں کوئی فرمائش نہیں ہوتی تھی۔ ایران کے قاضی اور وکلا اعتراف کرتے ہیں کہ آپ نے بغیر لالچ کے فیصلے کیے۔ رہبر انقلاب اور انقلابی قیادت کے قابل اعتماد تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4142