13

رہبر معظم کا آیت اللہ سید صادق کے ارتحال پر تعزیتی پیغام

  • News cod : 41528
  • 18 دسامبر 2022 - 13:32
رہبر معظم کا آیت اللہ سید صادق کے ارتحال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ نے اپنے ایک پیغام میں بزرگ فقیہ آیت اللہ الحاج سید صادق روحانی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے

وفاق ٹائمز، رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ نے اپنے ایک پیغام میں بزرگ فقیہ آیت اللہ الحاج سید صادق روحانی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔
تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے۔
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
مرحوم و مغفور آیت اللہ آقائے الحاج سید صادق روحانی رضوان اللہ علیہ کی رحلت پر ان کے خاندان، خانوادہ، شاگردوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں اور اس بزرگ فقیہ کیلئے رحمت و مغفرت الٰہی کی آرزو کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
26 آذر

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41528