حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی نے افغانستان کے مایہ ناز عالم دین اور مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے سپریم کونسل و سابق ممبر، آیت اللہ محمد حکیم صمدی کی وفات پر جاری بیان میں کہا کہ ہم افغانساتان کے مومنین و مومنات ، علماء کرام ، مراجع اعظام اور بالخصوص انکے خانوادہ محترم کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں
اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت چہاردہ معصومین (ع) کے صدقے میں قبلہ صاحب کو جوار سید الشھد (ع) میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناھوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے.۔
انہوں نے کہا مرحوم افغانستان کے مایہ ناز عالم دین اور مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے سپریم کونسل و سابق ممبر تھے۔











