8

حرمین کربلا و نجف میں جشن میلاد حضرت زہرا (س) کے مناظر

  • News cod : 42642
  • 14 ژانویه 2023 - 17:34
حرمین کربلا و نجف میں جشن میلاد حضرت زہرا (س) کے مناظر
اس کے علاوہ گذشتہ رات زائرین کا ایک گروہ ہاتھوں میں قدرتی پھول اُٹھائے روضہ امام علی علیہ السلام کی طرف روانہ ہوا اور جشن منایا۔

وفاق ٹائمز، گذشتہ روز جمعے کے دن حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے نجف میں روضہ امام علی علیہ السلام، کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے مقدس روضوں کو پھولوں سے سجایا گیا۔ ان مقدس حرموں کو بنتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک ناموں اور القابات سے آراستہ بینروں سے سجایا گیا۔ اس دوران آستان قدس علوی کے خادموں نے مولا علی (ع) کے حرم کے بیرونی اور اندرونی احاطے میں آرائشی بینر جبکہ صحن اور مرقد امیر المومنین علیہ السلام پر قدرتی پھولوں کے گلدستے رکھے۔ گُل پاشی کے بعد خادمان حرم علوی نے منقبت پڑھی۔

اس کے علاوہ گذشتہ رات زائرین کا ایک گروہ ہاتھوں میں قدرتی پھول اُٹھائے روضہ امام علی علیہ السلام کی طرف روانہ ہوا اور جشن منایا۔

نیز کربلا میں حضرت امام حسین اور حضرت عباس علیہما السلام کے مزارات کو سجانے کے ساتھ ساتھ نو بالغ لڑکیوں پر شریعتی احکام کے فرائض کی ادائیگی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آخر میں چھوٹی لڑکیوں نے حضرت عباس علیہ السلام کے حرم پر نوائے صلوات بلند کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42642