2

ولادت باسعادت حضرت زہرا س کی مناسبت مرکز حفظ القرآن سکردو میں جشن منعقد

  • News cod : 42658
  • 15 ژانویه 2023 - 1:09
ولادت باسعادت حضرت زہرا س کی مناسبت مرکز حفظ القرآن سکردو میں جشن منعقد
حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید محمد حسن نقوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے طلاب کی کاوشوں کو سراہا.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، جشن ولادت باسعادت شافعہ روز جزاء حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مرکز حفظ القرآن سکردو کے حافظان قرآن کریم نے ایک پر شکوہ جشن کوثر کا اہتمام کیا جس میں مدینة العلم ٹرسٹ پاکستان کے سربراہ، مدرسہ الامام المنتظر قم ایران کے پرنسپل حجة الاسلام والمسلمین جناب علامہ سید محمد حسن نقوی ، حجة الاسلام جناب آقای مجاہد حسین حر صاحب، حجة الاسلام جناب شیخ محمد جعفر سبحانی صاحب، جناب محترم سید ناصر شاہ نقوی صاحب، پرنسپل مرکز حفظ القرآن سکردو جناب حافظ محمد اسماعیل صاحب کے علاوہ اساتید اور تمام طلاب نے شرکت کی۔

طلاب نے مناقب اور تقاریر کے ذریعے محفل کی رونقوں کو دوبالا کیا۔

آخر میں جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید محمد حسن نقوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے طلاب کی کاوشوں کو سراہا.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42658