28

پانچویں سالانہ روح النبوۃ فیسٹول میں ملکی و غیر ملکی محققین و ماہرین خواتین کی جانب سے ۱۵۰ سے زیادہ تحقیقی مقالے پیش کئے گئے

  • News cod : 42932
  • 18 ژانویه 2023 - 19:55
پانچویں سالانہ روح النبوۃ فیسٹول میں ملکی و غیر ملکی محققین و ماہرین خواتین کی جانب سے ۱۵۰ سے زیادہ تحقیقی مقالے پیش کئے گئے
یہ فیسٹول الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پانچویں سالانہ روح النبوۃ انٹرنیشنل فیسٹول میں ملکی و غیر ملکی محققین و ماہرین خواتین کی جانب سے ۱۵۰ سے زیادہ تحقیقی مقالے پیش کئے گئے۔ یہ تحقیقی مقالے لائبریریوں کے علمی خزانے میں ایک قابل قدر اضافہ ہے اور یہ مقالات سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے بارے میں علمی و تاریخی معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
یہ فیسٹول الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ اس فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ کے متعدد پہلوؤں اور ان کے فکری و سماجی ااثرات سے متعلق آٹھ اہم موضوعات پر تحقیقی مقالات تحریر کرنے کے لئے اعلان کیا گیا تھا۔
فیسٹیول کےموضوعات درج ذیل تھے:
1- خطبہ فدک میں قرآنی، نظریاتی اور فقہی احکام۔
2- فاطمی سیرت اور خاندان کی تعمیر میں اس کا کردار۔
3- بچوں کی تعلیم و تربیت اورحضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا بطور نمونہ۔
4- فیملی کونسلنگ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں خواتین کا کردار، فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا بطور نمونہ۔
5- فاطمی سیرت کی روشنی میں خاندان کی اخلاقی اقدار پرتعمیر وتشکیل۔
6- حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے طریقہ تعلیم کے نفسیاتی پہلو۔
7- عفت اور پردے کا تصور اور اس کے عصری اطلاقات۔
8- سيرة الفاطميّہ ، شرعی حدود اور سوشل میڈیا کا استعمال۔
اس فیسٹیول کے منتظمین کے مطابق روح النبوۃ انٹرنیشنل فیسٹول خواتین محققین کو جناب زہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت اقدس کے متعدد پہلوؤں پر روشنی ڈالنے اور اسلامی اقدارپر ان کے اثرات جاننے اور مثالی مسلم خاندان کی تشکیل کی ترغیب دینے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42932