5

ملت تشیع کے لئے خاندان حکیم کی علمی ، دینی ،  خدمات قابل تقلید ہیں، علامہ شیخ محسن علی نجفی

  • News cod : 43101
  • 22 ژانویه 2023 - 8:41
ملت تشیع کے لئے خاندان حکیم کی علمی ، دینی ،  خدمات قابل تقلید ہیں، علامہ شیخ محسن علی نجفی
محسن علی نجفی دام ظلہ نے حکیم خاندان کی خدمات کو قابل ستائش اور لائق تقلید قرار دیا ۔ 

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کی تعزیت کے سلسلے میں وکیل مرجعیت نے دفتر آیت اللہ الحکیم میں فرزند مرجع عالی قدر جناب سید محمد حسین الحکیم سے ملاقات کی اور مرجع راحل حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

ملاقات میں علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ نے حکیم خاندان کی خدمات کو قابل ستائش اور لائق تقلید قرار دیا ۔

سید محمد حسین الحکیم دامت برکاتہ نے وکیل مرجعیت کا شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت و سلامتی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

اللہ تعالی شہداء آل حکیم کو شہداء کربلاء کے ساتھ محشور فرمائے ،اور آیت اللہ العظمی السید محسن الحکیم رحمۃ اللہ علیہ اور ایت اللہ العظمی السید محمد سعید الحکیم رحمۃ اللہ علیہ سمیت تمام مرحومین کے درجات کو بلند سے بلند تر فرمائے .

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43101