3

دشمن، مایوسی اور ناامیدی پیدا کر کے ایران کی ترقی کو روکنا چاہتا ہے، سربراہ حوزہ علمیه بوشھر ایران

  • News cod : 43226
  • 24 ژانویه 2023 - 12:31
دشمن، مایوسی اور ناامیدی پیدا کر کے ایران کی ترقی کو روکنا چاہتا ہے، سربراہ حوزہ علمیه بوشھر ایران
حجت الاسلام رضا خدری نے اسکول کے طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء مختلف شعبوں میں مستحکم ایران کے مستقبل ساز ہیں۔ اسکول و کالجز کے طلباء مختلف شعبوں میں منصوبہ بندی کر کے ایک مضبوط ایران کیلئے مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیه بوشہر ایران کے سربراہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن، مایوسی اور ناامیدی پیدا کر کے ایران کی ترقی کو روکنا چاہتا ہے، کہا کہ دشمنوں کا ہمیشہ یہ منصوبہ رہا ہے کہ ہم ترقی نہ کریں اور آزادی کے ساتھ زندگی بسر نہ کریں۔

حجت الاسلام رضا خدری نے اسکول کے طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء مختلف شعبوں میں مستحکم ایران کے مستقبل ساز ہیں۔ اسکول و کالجز کے طلباء مختلف شعبوں میں منصوبہ بندی کر کے ایک مضبوط ایران کیلئے مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

امام جمعہ چغادق نے مایوسی اور ناامیدی پیدا کرنے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی اور پیشرفت کو روکنے کی دشمن کی ناکام کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کا ہمیشہ یہ منصوبہ رہا ہے کہ ہم ترقی نہ کریں اور آزادی کے ساتھ زندگی بسر نہ کریں۔

حجۃ الاسلام خدری نے دفاع مقدس میں ایرانی شہداء کی عظیم قربانیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ طلباء کو شہداء کے راستے پر گامزن رہتے ہوئے تمام میدانوں میں مضبوط ہونا چاہئیے۔

حوزہ علمیه بوشھر ایران کے سربراہ نے طلباء کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کی مجاہدانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو چاہیئے کہ طلباء کی اچھی تربیت کریں اور ان کی مادی و معنوی ترقی کیلئے کوشاں رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوششوں سے یقیناً طلباء کا ایک اچھا اور روشن مستقبل ہوگا، لہٰذا ہم سب کو طلباء کی علمی میدانوں میں ترقی و پیشرفت کیلئے کوشش کرنی چاہیئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43226