7

جو شرائط زمان کے تحت اپنی ذمہ داری ادا نہ کریں وہ تاریخ کے کوڑا دان کا حصہ بن جاتا ہے، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

  • News cod : 43269
  • 25 ژانویه 2023 - 12:36
جو شرائط زمان کے تحت اپنی ذمہ داری ادا نہ کریں وہ تاریخ کے کوڑا دان کا حصہ بن جاتا ہے، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی
اج رہبر انقلاب کی حمایت منت سمجھ چڑھا کر نہیں بلکہ ذمہ داری سمجھ کر ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ہم اپنی ذمہ داری کو ادا کریں گے تو بہت سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔جو شرائط زمان کے تحت اپنی ذمہ داری ادا نہ کریں وہ تاریخ کے کوڑا دان کا حصہ بن جاتا ہے۔قرآن مجید میں سبقت کی بات ہوئی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی قم کے مرکزی دفتر میں ایک انتہائی اہم اجلاس منعقد ہوا۔یہ اجلاس رہبر معظم انقلاب کے قرآنی نظریات پر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے تھا اس اجلاس میں پورے ایران سے آئے ہوئے علمی و فکری اہم شخصیات نے شرکت کی۔یہ اجلاس المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عباسی کے زیر صدارت ہوئی۔اس اجلاس میں اس کانفرنس کے انٹرنیشنل کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا:ہر آنکھ، علی شناس نہیں ہے علی شناسی کے لیے بوذری نگاہ اور سلمانی معرفت چاہیے۔اج میدان ہمارے سامنے ہے دشمن چاروں طرف سے دینی قیادت اور اقدار کو محاصرے میں لیکر حملہ آور ہے۔دشمن سے بھاگنا نہیں اور نہ ہی میدان کو دشمن کے حوالے کرنا ہے بلکہ اقدار کی پاسداری کی خاطر میدان میں ڈٹ جانا ہے۔
اج رہبر انقلاب کی حمایت منت سمجھ چڑھا کر نہیں بلکہ ذمہ داری سمجھ کر ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ہم اپنی ذمہ داری کو ادا کریں گے تو بہت سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔جو شرائط زمان کے تحت اپنی ذمہ داری ادا نہ کریں وہ تاریخ کے کوڑا دان کا حصہ بن جاتا ہے۔قرآن مجید میں سبقت کی بات ہوئی ہے۔
ہمارے پاس دو زبانیں ہیں ایک زبان، دل کا ہے دوسری، زبان عقل ہے۔اندیشہ رہبر، عقل کی زبان سے سمجھنے اور سمجھانے کی ضرورت ہے جبکہ زبان دل سے شخصیت رہبر کو سمجھنا ہوگا۔
زبان دل کو ہمیں لبنانی خاتون جو ایک شہید کی بہن بھی ہے اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ایرانی ایک وفد اس شہید کے خانوادہ سے تسلیت کی غرض سے جاتے ہیں اور امام خمینی اور رہبر معظم انقلاب کی تصاویر لیکر جاتے ہیں جب لڑکی کو پیش کرتے ہیں تو لڑکی کمرے سے نکل جاتی ہے سب حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں کچھ دیر بعد وہ لڑکی دوبارہ واپس آتی ہے اور تصاویر کو چومتی ہے لڑکی سے جب اس حرکت سے متعلق سوال کرتے ہیں تو جواب دیتی ہے میں بغیر وضو کے تھا اس لیے وضو کرنے گئی تھی کیونکہ میں امام و رهبری کی تصاویر کو بغیر وضو ہاتھ نہیں لگاتی!اس قصے میں بہت سارے دروس ہیں ہم میں سے کون اس لڑکی کی سی معرفت رکھتے ہیں؟
اج دنیا میں لاکھوں انقلابی جوان رہبر معظم انقلاب کی آواز پر لبیک کہتے ہیں یہ انقلاب ،انشاءاللہ ظہور امام زمانہ ارواحنالہ الفداء کے لیے مقدمہ بنے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43269