14

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لئے نام فائنل

  • News cod : 4369
  • 27 نوامبر 2020 - 10:13
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لئے نام فائنل
حوزہ ٹائمز|وزیراعظم آئندہ چوبیس گھنٹے میں خالد خورشید کی نامزدگی کی منظوری دیں گے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  تحریک انصاف گلگت بلتستان اور وفاقی قیادت نے خالد خورشید کو وزیراعلیٰ بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے امیدوار کے لئے خالد خورشید اور فتح اللہ میں مقابلہ تھا۔
زرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آئندہ چوبیس گھنٹے میں خالد خورشید کی نامزدگی کی منظوری دیں گے۔ وزیراعظم پیر یا منگل کو گلگت کا دورہ بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ خالد خورشید ضلع استور سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے دو ہزار اٹھارہ میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4369