12

حکمران امریکہ کے خوف کو ترک کرکے ایران سے تعلقات کو مضبوط بنائیں، لیاقت بلوچ

  • News cod : 43806
  • 07 فوریه 2023 - 7:01
حکمران امریکہ کے خوف کو ترک کرکے ایران سے تعلقات کو مضبوط بنائیں، لیاقت بلوچ
خطہ میں پائیدار امن، استحکام اور اقتصادی و توانائی مسائل کا حل پاکستان، افغانستان اور ایران کے مضبوط، بااعتماد اور برادرانہ تعلقات میں ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر طویل مدت سے حل طلب مسئلہ ہے، اقوامِ متحدہ کی جانبداری اور بے حِسی کی وجہ سے سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ مسئلہ کشمیر کا اصل اور کلیدی فریق جموں و کشمیر کے عوام ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان یکطرفہ بنیاد پر اپنا حل کشمیریوں پر مسلط نہیں کرسکتے۔ حقِ خودارادیت ہی خطہ میں امن کا پائیدار حل ہے۔ ہندوستان فاشزم کی جو تدبیر اختیار کرے، کشمیریوں کی رگوں اور ہڈیوں سے آزادی کا عزم ختم نہیں ہوسکتا۔ پاکستان، آزاد جمہوں و کشمیر، گلگت بلتستان اور ریاستی ادارہ پالیسی سازوں کو یک آواز، یک جان اور متفقہ قومی کشمیر پالیسی پر اکٹھا ہونا ہوگا۔ آزاد جموں و کشمیر تحریکِ آزادیء کشمیر کی لازوال جدوجہد اور قربانیوں پر کمپرومائیز نہ کرے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی کی پشت پر امریکہ، ہندوستان اور اسرائیل ہے۔ حکمران تذبذب سے باہر آئین، افغان عوام کی فتح کو تسلیم کریں، امریکہ کے خوف کو ترک کرکے ایران سے تعلقات کو مضبوط بنائے۔ خطہ میں پائیدار امن، استحکام اور اقتصادی و توانائی مسائل کا حل پاکستان، افغانستان اور ایران کے مضبوط، بااعتماد اور برادرانہ تعلقات میں ہے۔ وزیرِخارجہ نے فاشسٹ مودی کو گجرات کا قصاب کہہ کر جرات کا مظاہرہ کیا لیکن اتحادی حکومت جارحانہ سفارتی حکمتِ عملی بنانے میں ناکام رہی۔ آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور عالمی استعماری ادارے پاکستان کا بازو مروڑ کر کشمیر پر سودے بازی اور اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرانا چاہتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43806

ٹیگز