20

انقلاب اسلامی کی بنیادیں ایمان اور دینی و روحانی اقدار پر مبنی ہیں، فرامرز رحمان زاد

  • News cod : 43870
  • 08 فوریه 2023 - 15:37
انقلاب اسلامی کی بنیادیں ایمان اور دینی و روحانی اقدار پر مبنی ہیں، فرامرز رحمان زاد
''انقلاب اسلامی، جدید اسلامی تہذیب کا نقطہ آغاز'' کے عنوان سے منعقدہ تقریب ڈی جی خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی کا کہنا تھا کہ سب سے بڑھ کر دینی قیادت اس انقلاب کی اہم خصوصیت ہے۔ بین الاقوامی دشمنوں کی پابندیوں اور دباو کے باوجود اسلامی انقلاب کے بعد جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، وہ بے مثال ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، راولپنڈی میں جشن ولادت امام علی علیہ السلام و انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر ”انقلاب اسلامی، جدید اسلامی تہذیب کا نقطہ آغاز” کے عنوان سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی فرامرز رحمان زاد نے کہا کہ حضرت علی کی حکومت کی خصوصیات میں سے ایک اصلاح پسندی ہے، یہ وہ موضوع ہے جسے آپ کے حقیقی پیروکار امام خمینی نے 1979ء میں کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس انقلاب کو دنیا میں استقلال، آزادی یعنی خودمختاری اور آزادی، نہ شرقی نہ غربی بلکہ اسلامی جمہوری جیسے نعروں سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی خصوصیات یہ ہیں کہ اس انقلاب کی بنیادیں ایمان اور دینی و روحانی اقدار پر مبنی ہیں اور شروع سے لے کر آج تک عوام کی ملکی ترقی اور خوشحالی میں مشارکت منفرد منظر ہے۔ سب سے بڑھ کر دینی قیادت اس انقلاب کی اہم خصوصیت ہے۔ بین الاقوامی دشمنوں کی پابندیوں اور دباو کے باوجود اسلامی انقلاب کے بعد جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، وہ بے مثال ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی راولپنڈی کے امیر عارف شیرازی نے کہا کہ علامہ مودودی ایران کے اسلامی انقلاب کے حامی تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی انقلاب لانا چاہتا ہے تو اسے اسلامی انقلاب ایران کا مطالعہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا امام خمینی نے نہ شرقی نہ غربی کا نعرہ لگایا اور ثابت کر دیا کہ انقلاب اسلامی، دنیا کے تمام مظلوموں کی حامی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے مغربی پابندویوں کے باوجود سارے شعبوں میں ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے، جو تمام مسلمان ممالک کے لئے ایک نمونہ عمل ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے کہا کہ ایران نے امریکہ کا مقابلہ کیا اور دنیا کو بتا دیا کہ اسلامی قوانین پر عمل درآمد میں عزت اور شرافت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے بتا دیا کہ امریکہ کے بغیر بھی ترقی کی جاسکتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالباسط مجاہد نے کہا کہ اسلامی انقلاب ایران نے ثابت کر دیا کہ اسلامی قوانین میں ہی فلاح ہے اور یہ بات امام خمینی نے انقلاب اسلامی حکومت کے ذریعے دنیا کو بتا دی۔ سمینار میں ایران کے اسلامی انقلاب کی تصاویر اور کتابوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43870