9

حجاب پر پابندی لگانے والے ممالک کا اسلام دشمن چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، ثروت اعجاز قادری

  • News cod : 44089
  • 15 فوریه 2023 - 10:15
حجاب پر پابندی لگانے والے ممالک کا اسلام دشمن چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، ثروت اعجاز قادری
کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ یہود و نصاریٰ کی مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسولﷺ ختم کرنے کی سازش کسی طور بھی کامیاب نہیں ہوگی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حجاب پر پابندی لگانے والے ممالک کا اسلام دشمن چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، ویلنٹائن ڈے اسلامی اقدار کے خلاف ہے، جسے پاکستان کے عوام نے مسترد کر دیا، یہود و نصاریٰ کی مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسولﷺ ختم کرنے کی سازش کسی طور بھی کامیاب نہیں ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 14 فروری کو یوم حیاء کے طور پر منانے اور ملک کے مختلف شہروں میں کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت بے حیائی پھیلانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرے، ویلنٹائن ڈے محض مسلمانوں کو برائی کی طرف دھکیل کر معاشروں کو تباہ کرنے کی سازش ہے، دین اسلام نے عورت کو وہ اعلیٰ مقام اور رتبہ دیا، جو دنیا کے کسے مذہب نے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی مملکت ہے، یہاں یہود و نصاریٰ کا ایجنڈا نافذ ہونے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ یہود و نصاریٰ کا کلچر اختیار کرنے کی بجائے اسلامی روایات سے محبت کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44089