12

بابصیرت قیادت کی وجہ سے انقلاب اسلامی آج دنیا میں پھیل رہا ہے، رکن جی بی کونسل

  • News cod : 44132
  • 16 فوریه 2023 - 20:57
بابصیرت قیادت کی وجہ سے انقلاب اسلامی آج دنیا میں پھیل رہا ہے، رکن جی بی کونسل
انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر قم کی علمی درسگاہ مدرسہ حجتیہ میں جامعہ روحانیت بلتستان ،گلگت ، پنجاب،سندھ اور جامعہ بعثت کی جانب سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد ہوا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر قم کی علمی درسگاہ مدرسہ حجتیہ میں جامعہ روحانیت بلتستان ،گلگت ، پنجاب،سندھ اور جامعہ بعثت کی جانب سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد ہوا جس میں حجۃ الاسلام شیخ احمد نوری رکن گلگت بلتستان کونسل و سیکٹری مالیات ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا وہ انقلاب ہے جو دن بہ دن پھیلتا جا رہا ہے جس کی سب سے اہم علت قیادت ہے۔

انہوں نے کہاکہ حضرت امام خمینیؒ کو اپنے ہدف، قوم، راہکار پر پورا پورا یقین تھا اس کے علاوہ سب سے بڑی خصوصیت اللہ پر ایمان تھا۔ جس کی وجہ سے دنیا کی طاقتیں ان کے مقابلے میں سازشیں کرتی رہی لیکن امام خمینی ؒ اور رہبر معظم خامنہ ای کے سامنے سب بے بس نظر آرہی ہیں اس کی بنیادی وجہ اللہ پر توکل ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44132