17

متنازع بل کا معاملہ، شیعہ علماء کونسل کا ملی یکجہتی کونسل کا بائیکاٹ

  • News cod : 44338
  • 21 فوریه 2023 - 12:27
متنازع بل کا معاملہ، شیعہ علماء کونسل کا ملی یکجہتی کونسل کا بائیکاٹ
ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا آج جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں اجلاس ہو رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت کونسل کے صوبائی صدر جاوید احمد قصوری کریں گے۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کی ممبر جماعتوں کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

وفاق ٹائمز، ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا آج جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں اجلاس ہو رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت کونسل کے صوبائی صدر جاوید احمد قصوری کریں گے۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کی ممبر جماعتوں کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ جبکہ شیعہ علماء کونسل نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے نائب صدر علامہ سبطین سبزواری کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی کی طرف سے متعصبانہ متنازع فوجداری بل منظور کروانے کیخلاف اجلاس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دوغلی پالیسی اختیار کر رہی ہے، ملی یکجہتی کونسل کی بانی جماعت اسلامی کالعدم دہشت گرد خارجی گروہ کی ترجمان بنی ہوئی ہے، ہم کسی ایسے پلیٹ فارم کا حصہ نہیں بنیں گے جو ہمارے مکتب کیخلاف اقدامات میں ملوث ہو۔ نائب صدر شیعہ علماء کونسل کا کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل مختلف مکاتبِ فکر کے درمیان ہم آہنگی کیلئے قائم ہوئی تھی، جماعت اسلامی مختلف مکاتب فکر کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضا پیدا کرنے کے بجائے کالعدم دہشت گرد گروہ کے ایجنڈے کا تحفظ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف آج کے اجلاس ہی نہیں، آئندہ بھی ملی یکجہتی کونسل کا بائیکاٹ کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44338