11

سعودی عرب اور ایران کے تعلقات بحال ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان

  • News cod : 44916
  • 11 مارس 2023 - 8:49
سعودی عرب اور ایران کے تعلقات بحال ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان
ہم اس مثبت پیش رفت پر مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کو سراہتے ہیں

وفاق ٹائمز، ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو پختہ یقین ہے کہ یہ اہم سفارتی پیش رفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔ہم اس تاریخی معاہدے کو مربوط کرنے میں چین کی دور اندیش قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اس مثبت پیش رفت پر مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کو سراہتے ہیں۔دونوں برادر ممالک کے درمیان خلیج کو پر کرنے کے لیے مسلسل تعاون اور ہم آہنگی کی کوششوں کی تاریخ کے ساتھ، پاکستان مشرق وسطیٰ اور خطے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ مثبت قدم علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کے لیے ایک سانچے کو متعین کرے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44916

ٹیگز