8

عصر حاضر کی پریشان انسانیت کسی مسیحا کی منتظر ہے جو دنیا میں پھیلے ہوئے ظلم و ستم کا خاتمہ کرکے روئے زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم کرے،علامہ مقصود ڈومکی

  • News cod : 44965
  • 12 مارس 2023 - 12:05
عصر حاضر کی پریشان انسانیت کسی مسیحا کی منتظر ہے جو دنیا میں پھیلے ہوئے ظلم و ستم کا خاتمہ کرکے روئے زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم کرے،علامہ مقصود ڈومکی
انہوں نے کہا کہ جو امام عصر علیہ السلام کا سپاہی بننا چاہتا ہے اسے چاہیئے کہ وہ نائب امام کے لشکر میں شامل ہو جائے۔ اسی لئے شہید آیت اللہ سید دستغیب شیرازی نے کہا تھا کہ جو امام زمانہ علیہ السلام کا سپاہی بننا چاہتا ہے اسے لشکر خمینی میں شامل ہونا چاہیے۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع شکار پور کے شہر چک میں منعقدہ جشن میلاد حضرت امام زمانہ علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عصر حاضر کی پریشان انسانیت کسی مسیحا کی منتظر ہے جو دنیا میں پھیلے ہوئے ظلم و ستم کا خاتمہ کرکے روئے زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم کرے۔ وہ عبدصالح جس کا وعدہ تورات زبور انجیل اور قرآن کریم میں کیا گیا یہ بات تمام آسمانی ادیان اور آسمانی کتابوں میں تواتر سے آئی ہے کہ دنیا کا انجام صالحین کی عالمی حکومت پر ہوگا۔ حضرت امام مہدی علیہ السلام پر ایمان تمام مسلمان مکاتب فکر کا مشترکہ اثاثہ ہے۔ اھل سنت کے اکابر علماء نے ہر دور میں حضرت امام مہدی علیہ السلام کے موضوع پر کتابیں تحریر کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کو عصر ظہور کا نام دینا چاہیے کیونکہ دنیا کے تیزی سے بدلتے حالات ایک مسیحا کی آمد کی خبر دے رہے ہیں۔ معرکہ حق و باطل میں اھل حق کی بڑھتی ہوئی طاقت اور منتظرین امام مہدی علیہ السلام کا عالمی سطح پر موثر کردار اس بات کا پتہ دیتا ہے کہ نظام ظلم و ستم اور کفر و طاغوت کے نظام کا عبرتناک انجام قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو امام عصر علیہ السلام کا سپاہی بننا چاہتا ہے اسے چاہیئے کہ وہ نائب امام کے لشکر میں شامل ہو جائے۔ اسی لئے شہید آیت اللہ سید دستغیب شیرازی نے کہا تھا کہ جو امام زمانہ علیہ السلام کا سپاہی بننا چاہتا ہے اسے لشکر خمینی میں شامل ہونا چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44965