5

جامعہ المصطفیٰ میں اہل سنت مکاتب فکر حنفی، حنبلی، شافعی، مالکی کے علیحدہ شعبہ جات بھی قائم ہیں

  • News cod : 45041
  • 14 مارس 2023 - 17:12
جامعہ المصطفیٰ میں اہل سنت مکاتب فکر حنفی، حنبلی، شافعی، مالکی کے علیحدہ شعبہ جات بھی قائم ہیں
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر علی عباسی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے قیام کے بعد حوزہ علمیہ قم کے شعبہ بین الاقوامی امور کے طور پر جامعہ المصطفیٰ العالمیہ قائم کی گئی جس میں غیر ایرانی طلبا زیر تعلیم ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے نمائندہ وفد نے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کے سربراہ ڈاکٹر علی عباسی سے حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں علمی تعاون اور اتحاد امت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفدمیں وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری ، علامہ مرید حسین نقوی، رابطة المدارس الاسلامیہ کے سربراہ مولانا عبدالمالک، وفاق المدارس سلفیہ کے مدیر امتحانات مولانا حافظ اعجاز الحق مدنی ، وفاق المدارس العربیہ کے مولانا خرم یوسف اور دیگربھی شامل تھے۔

ملاقات میں المصطفیٰ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے پاکستان میں نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین محسن تہرانی اور مولانا انیس الحسنین خان بھی شامل تھے۔ مولانا محمد افضل حیدری نے اتحاد تنظیمات مدارس کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام دین اسلام سے محبت رکھتے ہیں۔ تمام اسلامی مکاتب فکر کے درمیان اتحاد و وحدت کی فضا موجودہے۔ حکومت کے ساتھ معاملات میں اتحاد تنظیمات مدارس نے اہم کردار ادا کیا۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر علی عباسی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے قیام کے بعد حوزہ علمیہ قم کے شعبہ بین الاقوامی امور کے طور پر جامعہ المصطفیٰ العالمیہ قائم کی گئی جس میں غیر ایرانی طلبا زیر تعلیم ہیں۔

انہوںنے کہا کہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 130 ممالک کے طلبہ پڑھ رہے ہیں، اس ادارے کے مختلف ممالک کی 200 یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمتی معاہدے موجود ہیں۔ 150 شعبہ جات میں بی اے سے پی ایچ ڈی کی تعلیم دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ المصطفیٰ العالمیہ میں اہل سنت مکاتب فکر حنفی، حنبلی، شافعی، مالکی کے علیحدہ شعبہ جات بھی قائم ہیں۔ جہاں اہل سنت طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔

مولانا عبدالمالک نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے خلاف ڈٹ کر ایران جراتمندانہ کردار ادا کررہا ہے، اسلامی جمہوریہ کی مضبوطی کے لئے امت مسلمہ دعا گو ہے۔ انہوںنے اپنے دورہ ایران اور بانی جماعت اسلامی مولانا مودودی کی بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کی حمایت بارے بھی ایرانی مہمان کو آگاہ کیا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45041